بغداد۔ یکم؍فروری (سیاست ڈاٹ کام)۔ اقوام متحدہ کے سفارت خانہ برائے عراق نے آج کہا کہ ملک میں تشدد سے اور انتہا پسند دولت اسلامیہ کے خلاف جنگ کے دوران جنوری میں کم از کم 1375 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ اقوام متحدہ کے امدادی سفارت خانہ برائے عراق نے ان میں شامل شہریوں کی تعداد 790 ظاہر کی ہے جب کہ باقی سپاہی تھے۔ سفارت خانہ کے بموجب کم از کم 1469 شہری اور 771 فوجی زخمی بھی ہوگئے۔ بدترین متاثرہ شہر دارالحکومت بغداد تھا جہاں 256 شہری ہلاک اور 758 زخمی ہوگئے۔ گزشتہ سال عراق کا مہلک ترین سال تھا جس کے دوران 12 ہزار 282 افراد ہلاک اور 23 ہزار 126 زخمی ہوئے۔