جنوبی یمن میں فوج پر حملہ ، 20 ہلاک

عدن ۔ 2 ۔ اپریل (سیاست ڈاٹ کام) القاعدہ کے مشتبہ دہشت گردوں نے آج جنوبی یمن میں ایک فوجی کامپلکس پر حملہ کیا جس میں کم از کم 20 افراد ہلاک ہوئے ۔عہدیداروں نے بتایا کہ یہ حملہ بندگاہی شہر عدن میں کیا گیا۔ حملہ آوروں نے دھماکو اشیاء سے بھری کار کو فوجی ہیڈکوارٹر کے باب الداخلہ سے ٹکرادیا۔ اس کے بعد فوج پر اندھا دھند فائرنگ بھی کی۔ دواخانہ کے عہدیداروں نے بتایا کہ اس فائرنگ میں تین حملہ آور بھی ہلاک ہوئے ہیں۔ عدن میں کیا گیا حملہ یمن کی دارالحکومت صنعاء میں وزارت دفاع کے ہیڈکوارٹرس پر کئے گئے حملوں کی طرح ہی تھا۔ گزشتہ سال ڈسمبر میں فوجی ہیڈکوارٹر پر حملے کئے گئے تھے جس میں 50 افراد ہلاک ہوئے تھے۔ یمن میں القاعدہ کو دہشت گرد نیٹ ورک کا سب سے سرگرم گروپ مانا جاتا ہے ۔