حیدرآباد ۔ 4 ۔ نومبر : ( سیاست نیوز ) : انٹرنیشنل انڈین فلم اکیڈیمی ( آئیفا ) نے جنوبی ہند کے سنیما کو سلیبریٹ کرنے کے مقصد سے آئندہ ماہ یہاں پہلی مرتبہ ’ آئیفا اتسوم ‘ کا انعقاد کررہا ہے ۔ ملک کے سب سے بڑے سنیما ایوینٹ کے طور پر آئیفا تقاریب منعقد کرتے ہوئے آرگنائزرس کا مقصد ہے کہ جنوبی ہند کی فلمی صنعت کو اعزاز اور بہتری کو تسلیم کیا جائے ۔ تین یوم ’ آئیفااتسوم ‘ 4 دسمبر سے گچی باولی آوٹ ڈور اسٹیڈیم میں منعقد کیا جائے گا ۔ آئیفا اتسوم کے ڈائرکٹر اینڈرے ٹمنس نے کہا کہ ہم با اعتماد ہیں کہ تقاریب کو بڑی کامیابی ملے گی اور مکمل جنوبی فلمی فریٹرینٹی کے لیے یہ ایک سنگ میل ایوینٹ ہوگا ۔ اس کے اعلان کے موقع پر جنوب کے فلمی ستارے آئیفا اتسوم ووٹنگ ڈے پر ان کی پسندیدہ مووی اور ٹیالینٹ کے لیے ووٹ کرتے ہوئے تائید کی ۔ مسٹر کے ٹی راما راؤ وزیر آئی ٹی نے اس موقع پر خوشی کا اظہار کیا ۔ انہوں نے کہا حیدرآباد اور ریاستی حکومت مسرت کے ساتھ اس ایونٹ کی میزبانی کرے گی ۔ انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ حیدرآباد صرف تلگو فلم صنعت کے لیے نہیں بلکہ بالی ووڈ اور ایشیائی فلموں کے لیے بھی بنیاد ہوگا ۔ اس موقع پر فلمی ستارے کمل ہاسن ، ناگرجنا ، تمنا بھاٹیہ ، نمرتا شروڈکر اور کئی دوسرے بھی موجود تھے ۔ ایم انگشو ملک سی او او اڈانی و لمار لمٹیڈ نے بھی شرکت کی ۔۔