فیفا ورلڈ کپ 2018
نزہی نوگوروڈ ( روس ) 17 جون ( سیاست ڈآٹ کام ) جنوبی کوریا کی ٹیم کل ورلڈ کپ فٹبال کے اپنے گروپ ایف کے افتتاحی مقابلہ میں سویڈن کے خلاف مقابلہ کریگی اور کوریائی ٹیم اس میں کامیابی حاصل کرنے کی خواہاں ہے ۔ کوریا کی ٹیم اپنے دسویں ورلڈ کپ میں حصہ لے رہی ہے اور اسے گروپ کی پسندیدہ ٹیم بھی قرار دیا جا رہا ہے ۔ اس گروپ میں حالانکہ دفاعی چمپئن جرمنی اور لاطینی امریکی ملک میکسیکو کی ٹیمیں بھی موجود ہیں۔ سویڈن سے مقابلہ کی جہاں تک بات ہے اب تک کے مقابلوں میں جنوبی کوریا کوئی کارنامہ انجام دینے میں کامیاب نہیں رہی ہے ۔ جنوبی کوریا کو فیفا کی تازہ ترین رینکنگ میں 57 واں مقام حاصل ہے جبکہ سویڈن 24 ویں نمبر پر ہے ۔ جنوبی کوریا کے کوچ شن ٹئی ۔ یونگ ہیں۔ جنوبی کوریا اب تک سویڈن کے خلاف چار میچس میں حصہ لے چکا ہے جس میں اسے دو میں شکست ہوئی ہے جبکہ دو میچس میں اسے شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے ۔ جنوبی کوریا کیلئے ایک ہی مثبت پہلو یہ ہے کہ حالیہ ورلڈ کپس میں اسے اپنے افتتاحی میچس میں شکست نہیں ہوئی ہے ۔ چار ورلڈ کپس کے افتتاحی میچس میں اسے تین میں برابری رہی جبکہ ایک میچ میں وہ کامیاب رہا ہے ۔