سیول ۔ 14 مئی (سیاست ڈاٹ کام) ایک جنوبی کوریائی اہم منحرف نے آئندہ ماہ ہونے والی کم جونگ ان اور صدر ڈونالڈ ٹرمپ کی تاریخی ملاقات سے قبل بیان دیا ہیکہ جنوبی کوریا اپنی نیوکلیئر ہتھیاروں سے مکمل طور پر کبھی بھی دستبردار نہیں ہوگا۔ مسٹر تھائی لونگ ہو، جنوبی کوریائی نائب سفیر برائے برطانیہ جنہوں نے اپنے عہدہ سے اگست 2016ء میں راہ فرار اختیار کی تھی، کہا کہ موجودہ سرگرم سفارتکاری اور مذاکرات سے ہتھیاروں کے عدم پھیلاؤ میں کوئی مدد نہیں ملے گی بلکہ صرف جنوبی کوریائی نیوکلیئر خطرہ کم ہوگا۔ مسٹر تھائی، سوت نیوسیس نیوز ایجنسی کو کہا کہ جنوبی کوریا بالآخر فیر نیوکلیئر ممالک میں نیوکلیئر طاقت کا حامل ملک باقی رہے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اس وقت کیا ہے جبکہ 12 جون کو سنگاپور میں کم جونگ ان اور مسٹر ٹرمپ کے درمیان تاریخی چوٹی ملاقات ہونے جارہی ہے جس میں توقع ہیکہ جنوبی کوریا کا نیوکلیئر اور میزائل پروگرام زیربحث رہے گا۔ جنوبی اور شمالی کوریا نے پچھلے ماہ ہوئی اپنی ملاقات میں عہد کیا کہ کوریائی جزیرہ نما کو نیوکلیئر سے پاک خطہ بنایا جائے گا۔