جنوبی کشمیر میں بی جے پی اور کانگریس حلیف بن گئے

سری نگر 16نومبر (سیاست ڈاٹ کام ) قومی سطح پر سخت ترین حریف جماعتیں سمجھے جانے والی بھارتیہ جنتا پارٹی اور کانگریس جنوبی کشمیر کے قصبہ بجبہاڑہ میں حلیف بن گئی ہیں۔ دونوں جماعتوں کے کونسلروں نے ایک دوسرے کی حمایت کرکے میونسپل کمیٹی بجبہاڑہ تشکیل دے دی ہے ۔ایک دوسرے کی حمایت سے کانگریس امیدوار میونسپل کمیٹی کا صدر جبکہ بھاجپا امیدوار نائب صدر منتخب ہوگیا ہے ۔ بجبہاڑہ ریاست کی سابق وزیر اعلیٰ اور پی ڈی پی صدر محبوبہ مفتی کا آبائی قصبہ ہے ۔ایک مقامی انگریزی روزنامے کی رپورٹ کے مطابق حالیہ بلدیاتی انتخابات میں میونسپل کمیٹی بجبہاڑہ کے 17 میں سے محض 5 بلدیاتی حلقوں کے لئے 5 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی دائر کئے ۔