ممبئی ۔یکم دسمبر(سیاست ڈاٹ کام )جنوبی ممبئی میں تاریخ آزاد میدان میں واقع ممبئی ریجنل کانگریس کمیٹی کے صدردفتر میں راج ٹھاکرے کی پارٹی مہاراشٹر نونرمان سینا کے ورکوں نے زبردستی گھس کر بڑے پیمانے پر توڑپھوڑکی اور اسے ’ایک سرجیکل اسٹرائیک ‘قراردیا ،ایم این ایس کے سکریٹری سندیپ دیشپانڈے نے ایک ٹوئیٹ میں کہاکہ ’’’ایم این ایس کی طرف سے بھیاسنجے نروپم کے دفتر پر یہ ‘سرجیکل اسٹرائیک ، ہے اور ہم سے اینٹ کا جواب پتھر سے ملے گا‘‘۔ پولیس نے چند گھنٹے بعد ڈیشپانڈے کو گرفتار کرلیا ہے ۔حیرت انگیزطورپرایم آرسی سی کا صدردفتر ممبئی کے سخت حفاظتی علاقہ فورٹ کے ساتھ ساتھ آزادمیدان پولیس تھانے اور بی ایم سی کے صدردفتر کے مقابل واقع ہے ،جس کی وجہ سے مختلف طبقوں اور پارٹیوں کی جانب سے شدیدردعمل ظاہر کیا گیا ہے ۔دراصل حال میں ایم این ایس کے ذریعے خوانچے والوں پر حملہ درپردہ شمالی ہند کے باشندوں پر حملے کی وجہ سے دونوں پارٹیوں میں لفظی جنگ جاری تھی۔پولیس نے شدید ردعمل کے بعد دیشپانڈے کو گرفتار کرلیا ہے ۔کیونکہ اپنے ٹوئیٹ پر دیشپانڈے نے حملے کا اعتراف کیا ہے۔واضح رہے کہ ممبئی کانگریس کمیٹی کے صدر سنجے نروپم بھی شمالی ہند سے تعلق رکھتے ہیں اور انہوں نے اپنے شدید ردعمل میں ایم این ایس کی غنڈہ گردی کو ‘بذدلی اور نامردی ‘قراردیا ہے اور کہا کہ ایم این ایس کی حال میں بُری حالت کی وجہ سے اس کی لیڈ رشپ مایوسی کا شکار ہوچکی ہے ۔کیونکہ ہاکرس نے ان پر حملے کے نتیجے میں جوابی کارروائی کی ہے ۔