جنوبی افریقی ٹیم کی وطن واپسی پر شاندار استقبال

جوہانسبرگ ۔29 مارچ (سیاست ڈاٹ کام ) ورلڈ کپ سیمی فائنل میں نیوزی لینڈ کے خلاف شکست کا زخم کھانے والی جنوبی افریقی ٹیم وطن واپس پہنچ گئی تاہم کھلاڑیوںکی وطن واپسی پر ہیروز کی طرح شاندار استقبال کیاگیا۔ وزیر کھیل فیکائل میبولا نے کہا کہ ٹیم نے ایونٹ میں عمدہ کارکردگی سے قوم کا سر فخر سے بلند کردیاہے اور ہم ہارپرمایوس نہیں ہیں۔ سب ہی کھلاڑیوں نے اپنی بہترین کوشش کی لیکن سیمی فائنل نہ جیت سکے۔ میبولا نے کپتان ابراہم ڈی ویلیئرز کی بھی دل کھول کر ستائش کی۔واضح رہے کہ اے بی ویلئرس کی قیادت میں جنوبی آفریقہ ٹیم نے شاندار مظاہرہ کیا تاہم اسے میزبان نیوزی لینڈ کے خلاف سیمی فائنل میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد شکست ہوئی