نئی دہلی 27 ستمبر ( سیاست ڈاٹ کام ) جنوبی افریقہ کی کرکٹ ٹیم طویل دورہ ہند پر آج یہاں پہونچی ۔ ٹیم ڈھائی ماہ تک ہندوستان میں رہے گی اور سیریز کا آغاز 2 اکٹوبر سے ہوگا جب پہلا ٹوئنٹی 20 میچ کھیلا جائیگا ۔ یہ میچ دھرمشالہ میں ہوگا ۔ اے بی ڈی ولئیرس ‘ ہاشم آملہ ‘ فاف ڈو پلیسی جیسی کھلاڑیوں کے ساتھ جنوبی افریقہ کی ٹیم آج دو پہر دہلی پہونچی ۔ کھلاریوں نے اپنی آمد پر میڈیا سے بات نہیں کی اور سکیوریٹی عملہ انہیں فوری وہاں سے ان کی ہوٹل لے گیا ۔ افریقی ٹیم یہاں ٹوئنٹی 20 ٹسٹ اور ونڈے میچس میں حصہ لے گی ۔