جنوبی افریقی ٹیم کا اعلان

جوہانسبرگ 30 جنوری (سیاست ڈاٹ کام )کرکٹ جنوبی افریقہ کی سلیکشن کمیٹی نے آسٹریلیا کیخلاف ٹسٹ سیریز کیلئے جنوبی افریقی ٹیم کا اعلان کردیا۔لیگ اسپنر عمران طاہر کو اسکواڈ سے خارج کردیا گیا،ریان میکلیرن اور وائن پارنیل کی ٹیم میں واپسی ہوگئی۔کرکٹ جنوبی افریقہ کے مطابق سلیکشن کمیٹی کے کنوینر اینڈریو ہڈسن نے 15 رکنی ٹیم کا اعلان کیا۔ لیگ اسپنرعمران طاہر کو اسکواڈ سے جگہ بنانے میں ناکام رہے ۔ ریان میکلیرن اور وائن پارنیل کی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے۔معلنہ ٹیم میں گرائم اسمتھ(کپتان)،ہاشم آملہ ،اے بی ڈی ویلیئرس،جین پال ڈومنی، فاف ڈوپلیسی،ڈ ین ایلگر،رورے کلین ویل ، ریان میکلیر ن ،مورکل،وائن پارنیل،الویروپیٹرسن،رابن پیٹرسن،ورنان فلینڈر،ڈیل اسٹین اور تھامی سولکی شامل ہیں۔