ڈھاکہ ۔ 3 جولائی ۔ ( سیاست ڈاٹ کام) جنوبی افریقہ ان دنوں بنگلہ دیش کیخلاف سیریز کیلئے تیاریوں میں مصروف ہے ،ڈھاکہ میں مہمان ٹیم کے اینالسٹ نے کھلاڑیوں کی ٹریننگ کا جائزہ کیلئے ڈرون کیمرے کا استعمال کیا لیکن شدید احتجاج سامنے آنے کے بعد انہیں کیمرہ بند کرنا پڑا۔ جنوبی افریقہ کی ٹیم ڈھاکہ میں موجود ہے ،جہاں وہ پریکٹس سیشن میں حصہ لے رہی ہے۔ میزبان اور مہما ن کھلاڑیوں کو اس وقت حیرت کا سامنا کرنا پڑا،جب ٹریننگ سیشن کے دوران کھلاڑیوں نے نوٹس کیا کہ ڈرون کیمرہ ان کی نگرانی کررہا ہے ۔معلوم ہوا کہ افریقی ٹیم کے ٹیکنیکل اینالسٹ پرسنا ایگورام نے ریموٹ کنٹرول کیمرے کے ذریعے کھلاڑیوں کی ٹریننگ سیشن کا جائزہ لے رہے تھے، لیکن یہ بات بنگلہ دیش ٹیم کو بری لگی اور انہوں نے اس ڈرون کیمرے کے خلاف سخت احتجاج کیا،جس کے بعد جنوبی کیمرے کا استعمال فوری طور پرروک دیا۔