جنوبی افریقی باکسر کا انتقال

پیری ٹوریا ۔ 28 اکتوبر (سیاست ڈاٹ کام) جنوبی افریقہ کے لئے متواتر تیسرے دن اپنے اتھلیٹ کی موت کا غم برداشت کرنا پڑا ہے جیسا کہ آج جنوبی افریقہ کی خاتون باکسر فنڈل میویلیس جوکہ دو ہفتوں سے کوما میں تھیں، آج ان کا انتقال ہوگیا ہے۔ جنوبی افریقہ جو پہلے ہی سابق عالمی چمپین اور فٹبال ٹیم کے کپتان کی موت کا سوگ منا رہا ہے، اسے آج باکسر کی جدائی کا غم بھی برداشت کرنا پڑا ہے۔ جنوبی افریقہ کی وزارت اسپورٹس نے اعلان کیا ہے کہ خاتون باکسر کا دواخانہ میں انتقال ہوچکا ہے اور اس طرح ملک کو تین دنوں کے دوران تین اہم اتھلیٹس کی موت کی خبریں سننے میں آئی ہیں۔10 اکتوبر کو 31 سالہ فنڈل نے اپنا آخری باکسنگ مقابلہ کھیلا تھا۔