جنوبی افریقہ کے عمدہ ریکارڈ کو خطرہ

ناگپور ، 24 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) جنوبی افریقہ کا بیرون ملک 9 سال کے دوران 14 ٹسٹ سیریز میں 10 فتوحات کا قابل رشک ریکارڈ کو ہندوستان سے سنگین خطرہ نظر آرہا ہے جبکہ دونوں ٹیمیں سیریز کے اہم میچ میں کل یہاں مدمقابل ہوں گی ۔ 2006 ء میں سری لنکا کے خلاف 0-2 کی ناکامی کے بعد جنوبی افریقہ نے بیرون ملک کوئی ٹسٹ سیریز نہیں ہاری اور اس کی کامیابیوں کی فہرست میں طاقتور آسٹریلیا کے مقابل 2008-09 اور 2012-13 ء کی دو کامیابیاں شامل ہیں۔ اس کے علاوہ انھوں نے انگلینڈ ، ویسٹ انڈیز ، نیوزی لینڈ ، پاکستان ، سری لنکا (2014 ) ، بنگلہ دیش اور زمبابوے سبھی کو ہرایا ۔ جہاں تک ہندوستان میں پروٹیز کا ٹریک ریکارڈ ہے انھوں نے یہاں پانچ دوروں میں صرف ایک مرتبہ 1999-00 ء میں ہنسی کرونئے کی قیادت میں جیت حاصل کی تھی ۔