جنوبی افریقہ کی ڈیمی لائی نیل پیٹرس مس یونیورس 2017 ء

لاس ویگاس، 27 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) خواتین کو خوددفاعی تربیت دینے والی جنوبی افریقہ کی ڈیمی لائی نیل پیٹرس نے 2017 کے مس یونیورس ( حسینہ ء کائنات) کا خطاب جیت لیا ہے ۔ ہندستان کی جانب سے چینئی کی ششی دھر اس خطابی دوڑ میں شامل تھیں لیکن وہ ٹاپ دس میں بھی جگہ نہیں بناسکیں۔ اس مقابلے میں 92 ممالک کی حسیناؤں نے شرکت کی تھی ۔ ہندستان یہ خطاب اب تک صرف دو مرتبہ حاصل کرسکا ہے ۔ سشمیتا سین (1994) اور لارا دتہ (2000) میں مس یونیورس کا خطاب جیت چکی ہیں۔ اس مقابلے کے ٹاپ دس کے فائنل راؤنڈ میں امریکہ، وینزویلا، فلپائن، کناڈا ، جنوبی افریقہ، اسپین، برازیل، تھائی لینڈ، جمائیکا اور کولمبیا کی حسیناؤں کو جگہ ملی لیکن مس یونیورس 2017 کے فائنل راؤنڈ میں جنوبی افریقہ، جمائیکا اور کولمبیا کی حسینائیں پہنچی تھیں۔ امریکہ (8) وینیزویلا (7) اور پورٹو ریکو (6) مرتبہ یہ خطاب جیت چکے ہیں ۔ مس ورلڈ، مس انٹرنیشنل اور مس ارتھ سمیت دنیا کے چار بڑے خوبصورتی مقابلوں میں سے ایک ہے۔
اس مقابلہ کا آغاز 1952 میں ہوا تھا اورفن لینڈ کے آرمی کوسیلا فاتح بنیں تھیں۔