نئی دہلی ۔ 17 فبروری۔(سیاست ڈاٹ کام) ہندوستانی کرکٹ ٹیم جوکہ اتوار کو ورلڈ کپ کا اپنا اگلا مقابلہ جنوبی افریقہ کیخلاف کھیلے گی تاہم اسے ورلڈ کپ کے اب تک کھیلے گئے تمام تین مقابلوں میں ناکامی برداشت کرنی پڑی لیکن حیدرآبادی سابق بیٹسمین وی وی ایس لکشمن نے اس اُمید کا اظہار کیا ہے کہ ہندوستانی ٹیم میں حریف جنوبی افریقہ کو شکست دینے کی اہلیت ہے ۔ لکشمن کے بموجب آسٹریلیا کے مایوس کن دورہ کے باوجود پاکستان کے خلاف حاصل ہونے والی کامیابی سے ہندوستانی کھلاڑیوں کے حوصلے بلند ہیں جوکہ جنوبی افریقہ کے خلاف کامیابی میں اہم رول ادا کرسکتے ہیں۔