کیپ ٹاؤن ۔6 مارچ (سیا ست ڈاٹ کام )آسٹریلیا نے جنوبی افریقہ کو تیسرے ٹسٹ میں 245رنز سے شکست دے کر 1-2 سے سیریز جیت لی۔ میزبان ٹیم نشانہ کے تعاقب میں 265 رنزپر ڈھیر ہوگئی۔ ورنان فلینڈر نے مزاحمتی نصف سنچری بنائی۔ریان ہیرس 4،مچل جانسن3،جمیس پٹنسن دو اور اسٹیون اسمتھ نے ایک وکٹ حاصل کی۔ میچ کی دونوں اننگز میں سنچریاں بنانے والے اوپنر ڈیوڈ وارنر کو سیریز اور میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔ آسٹریلیا نے پہلی اننگز میں 7 وکٹوں پر494 اور دوسری اننگز 5وکٹوں پر 303 رنز پر ڈیکلیئر کردی تھی۔ جنوبی افریقہ نے پہلی اننگز میں 287 رنزبنائے تھے۔ تیسرے ٹسٹ کے پانچویں دن 95 رنز کے مجموعی اسکور پر کائل ایبٹ کو جیمز پٹنسن نے بولڈ کیا۔ وہ7 رنز بنا سکے۔ 136کے مجموعی اسکور پر ڈی ویلیئرس 43 رنز بنا کر ریان ہیرس کی گیند پر براڈ ہاڈن کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔ جبکہ فاف ڈو پلیسی 47 بنا کر آوٹ ہوئے۔ اس کے بعد فلینڈر اور جے پی ڈومینی نے مزاحمت کرتے ہوئے اسکور246 رنز تک پہنچا یا۔ ڈومینی 43 جبکہ ڈیل اسٹین ایک اور مورنی مورکل بغیر کوئی رن بنائے ریان ہیرس کی گیند پر آوٹ ہوئے۔ فلینڈر51 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہیجبکہ میزبان ٹیم 265 رنز پر ڈھیر ہوگئی