جنوبی افریقہ نے سری لنکا کو 153 رنز سے شکشت دی، اسٹین، مورکل کا عمدہ مظاہر ہ

گالے 20جولائی (سیاست ڈاٹ کام)تیز گیند باز ڈیل اسٹین اور مورنے مورکل نے اتوار کو یہاں سری لنکائی بیٹنگ کی چولیں ہلا کر رکھ دی اور جنوبی افریقہ کو پہلے ٹیسٹ کرکٹ میچ میں 153 رنز سے بڑی فتح دلائی۔اسٹین اور مورکل نے چار چار وکٹ لئے جبکہ کار گذار اسپنر جے پی ڈومنی نے کمار سنگاکارا سمیت دو وکٹ حاصل کئے جس سے جنوبی افریقہ نے 370 رنز کے ہدف کا تعاقب کر رہے سری لنکا کو کھیل کے پانچویں اور آخری دن آج یہاں 216 رن پر ڈھیر کر دیا ۔ جنوبی افریقہ کی یہ سری لنکا کی سرزمین پر تیسری اور آخری 14 سالوں میں پہلی جیت ہے جس سے اس نے دو میچوں کی سیریز میں 1-0کی برتری حاصل کرلی ۔ ہاشم آملہ نے کپتان کے طور پر اپنے پہلے میچ میں ہی کامیابی کا جھنڈا گاڑدیا اور اب ان کی نگاہ 24 جولائی سے کولمبو میں شروع ہونے والے دوسرے ٹسٹ میں بھی دبدبہ برقرار رکھ کر سیریز جیتنے پر رہے گی۔ سری لنکا نے صبح جب ایک وکٹ پر 110 رنز سے اپنی اننگز آگے بڑھائی تو وہ بہت اچھی حالت میں نظر آ رہا تھا، لیکن اس نے 98 رن کے اندر اپنے باقی 9 وکٹ گنوا دیے۔

اس نے پہلے سیشن میں 24 اوور اور 51 رن کے اندر پ5وکٹ گنوا دیے تھے جس سے جنوبی افریقہ کی جیت پکی ہو گئی تھی۔ سری لنکا کی طرف سے صرف سنگاکارا (76) رن ہی اسکور کر پائے لیکن ان کے چوتھے وکٹ کے طور پر آؤٹ ہونے کے بعد یہ اننگز تاش کے پتوں کی طرح بکھر گئی۔ کپتان انجیلو میتھیوز (ناٹ آووٹ 27) نے کسی حدتک سنبھالے رکھا لیکن انہیں دوسری طرف سے کوئی مدد نہیں ملی۔ مورکل نے 29 رنز دئے جبکہ اسٹین نے 45 رنز دے کر چار وکٹ لیے۔ اسٹین نے پہلی اننگز میں 54 رن دے کر 5وکٹ لئے تھے اور انہیں مین آف دی میچ منتخب کیا گیا۔ اسٹین نے آج دن کے چوتھے اوور میں ہی کوشل سلوا (38) کو آؤٹ کر کے جنوبی افریقہ کو اہم وکٹ دلایا جس کا اسے کل شام سے انتظار تھا۔ سلوا نے ان کی گیند پر وکٹ کیپرکیونٹن ڈی کاک کو کیچ دیا جنھوں نے ڈائیو لگا کر شاندار کیچ لپک لیا۔ ٹیسٹ کرکٹ میں پہلی بار وکیٹ کپنگ کر رہے ڈی کاک نے میچ میں مجموعی طور 9 کھلا ڑیوں کو اپنا نو شکار بنایا۔

سلوا کے آوٹ ہونے سے ان کی سنگاکارا کے ساتھ دوسرے وکٹ کے لیے 104 رنز کی شراکت کا بھی اختتام ہوا۔ سری لنکا نے ڈرنکس وقفے کے بعد پہلی گیند پر مہیلا جے وردھنے (10) کا وکٹ گنوایا جنہوں مورکل کی گیند پر وکٹ کیپر کو کیچ دیا۔سنگاکارا نے صبح 58 رن سے اپنی اننگز آگے بڑھائی۔ جب وہ 65 رن پر تھے تب انہیں ایک سنہرا موقع ملا لیکن وہ اس کا فائدہ نہیں اٹھا پائے اور ڈومنی کی گیند پر مڈ وکٹ پر کھڑے آملہ کو کیچ دے بیٹھے۔انہوں نے اپنی 145 گیند کی اننگز میں 9چوکے اور ایک چھکا لگایا۔ جے وردھنے اور سنگاکارا کے وکٹ 11 رن کے اندر گنوانے سے سری لنکا بیک فٹ پر چلا گیا اور وہ ان جھٹکوں سے آخر تک نہیں نکل پایا۔لاہیرو تریمانے (12) کو اسٹین نے جبکہ دنیش چندیمل (1) کو مورکل نے آؤٹ کرکے سری لنکا کا اسکور 6 وکٹ پر 158 رنز کر دیا۔ لنچ تک سری لنکا کا اسکور 6 وکٹ پر 161 رن تھا۔ اس نے دوسرے سیشن میں اسی اسکور پر دلرووان پریرا کا وکٹ گنوایا جو پہلی اننگز کی طرح اس اننگز میں بھی اکاؤنٹ نہیں کھول پائے۔

اتفاق سے اس بار بھی اسٹین کی گیند پر ڈی کاک نے ان کا کیچ لیا۔ رنگنا ہیراتھ (20) نے کچھ دیر تک اپنے کپتان کا ساتھ دیا لیکن اس سے وہ ناکامی کا فرق کم کرنے میں ناکام رہے۔ مورکل نے اپنی لگاتار گیندوں پر سرنگا لکھمل اور شمنڈا ارانگا کا وکٹ لے کر سری لنکا کی اننگز کا خاتمہ کیا۔ سری لنکا کی دوسری اننگز میں تمام بیٹسمین کیچ آؤٹ ہوئے۔قبل ازیں کوشل سلوا نے 38رنز بنائے دونوں کے آوٹ ہوتے ہی سری لنکن بیٹسمین فاسٹ بولر ڈیل اسٹین اور مورنی مورکل کی طوفانی بولنگ کا سامنا نہ کرسکے اور پوری ٹیم 216کے اسکور پر آئوٹ ہوگئی۔واضح رہے کہ 24 جولائی سے کولمبو میں دوسرے ٹسٹ کا آغاز ہوگا ۔