دبئی۔18ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) جنوبی افریقی ٹیم نے آئی سی سی ٹسٹ درجہ بندی میں آسٹریلیا سے پہلا مقام چھین لیا۔ آسٹریلیا دوسرے، انگلینڈ تیسرے اور سری لنکا چوتھے نمبر پر موجود ہیں۔ پاکستان اور ہندوستان کی ٹیموں کے درجہ بندی میں نشانات برابر ہو گئے۔ ہندوستان 96 نشاناتکے ساتھ پانچویں اور پاکستان چھٹے نمبر پر ہے۔ بیٹسمینوںمیں کمار سنگاکارا سرفہرست ہیں۔ شیونارائن چندرپال نے دوبارہ ابتدائی3 بیٹسمینوں میں جگہ بنا لی ہے۔ پاکستان کے مصباح الحق ٹاپ ٹین میں شامل ہیں۔ بولرز میں ڈیل اسٹین اور آل راونڈرز میںروی چندر ایشون پہلے مقام پر قبضہ جمائے ہوئے ہیں۔ آئی سی سی نے تازہ ترین ٹسٹ درجہ بندی جاری کر دی ہے۔ جنوبی افریقی ٹیم ترقی پا کر دوبارہ ٹسٹ کی نمبر ایک ٹیم بن گئی۔ آسٹریلیا ایک درجہ تنزلی کے بعد پہلے سے دوسرے نمبر پر آ گئی، انگلینڈ تیسرے اور سری لنکا چوتھے نمبر پر موجود ہیں۔ نیوزی لینڈ ساتویں اور ویسٹ انڈیز آٹھویں نمبر پر ہے۔ بیٹسمینوںمیں سری لنکا کے کمار سنگاکارا پہلے اور جنوبی افریقہ کے اے بی ڈی ویلیئرس دوسرے نمبر پر موجود ہیں۔