جنوبی افریقہ دوسرے ٹسٹ میں 173/3

پورٹ ایلزبتھ۔20فبروری ( سیاست ڈاٹ کام ) میچل جانسن نے پھر ایک بار آسٹریلیا کو جنوبی افریقہ کے خلاف اچھی شروعات دلائی جیسا کہ میزبانوں نے دوسرے ٹسٹ کے آج یہاں سینٹ جارجس پارک میں پہلے روز اپنی پہلی وکٹ جلد ہی گنوادی جب لیفٹ آرم پیسر نے ہاشم آملہ کو صفر پر آؤٹ کرتے ہوئے ٹیم کو 11/2تک گھٹادیا۔قبل ازیں گرائم اسمتھ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا انتخاب کیا لیکن خود وہ ریان ہیرس کا شکار ہوگئے۔وہ 9پر ایل بی ڈبلیو ہوئے۔ تاہم دیگر اوپنر ڈین ایلگار ایک طرف سے ڈٹ گئے

اور انہوں نے پہلے چوتھے نمبر کے فاف ڈوپلیسی کے ساتھ ملکر سنچری پارٹنرشپ نبھائی اور پھر وکٹ کیپر بیٹسمین اے بی ڈی ویلئرس کے ساتھ بھی ذمہ دارانہ بیٹنگ کرتے ہوئے پروٹیز کی اننگز کو آگے بڑھارہے ہیں۔مائیکل کلارک کی مہمان ٹیم کیلئے ہیرس اور جانسن دونوں نے ہی افریقی بیٹسمینوں کو پریشانی میں ڈالتے ہوئے اپنی ٹیم کو پھر ایک بار اچھی شروعات دلائی۔ جنوبی افریقہ کیلئے دوہری پریشانی یہ ہورہی ہے کہ آملہ توقعات کے مطابق اسکورس نہیں کرپارہے ہیںجس سے مڈل آرڈر پر دباؤ بڑھ رہاہے ۔تاہم اس بار ایلگار نے افریقی اننگز کو سہارا دیا جیسا کہ وہ آخری سیشن میں 76پر کھیل رہے تھے جن کے ساتھ ڈی ویلئرس 26پر ناٹ آؤٹ ہیںاور جنوبی افریقی ٹیم 67ویں اوورس میں 173/3اسکور کرچکی تھی۔