نئی دہلی، 4 دسمبر (سیاست ڈاٹ کام) سری لنکا کے خلاف تین میچوں کی ٹوئنٹی 20 میچوں کی سیریز اور جنوبی افریقہ کے خلاف تین ٹسٹ میچوں کی سیریز کے لئے ہندستانی ٹیموں کے سلیکشن کا اعلان آج شام کیا جائے گا۔ سری لنکا کے خلاف ناگ پور ٹسٹ کے دوران آئندہ ایک روزہ سیریز کے لئے ہندستانی ٹیم کا انتخاب کیا گیا تھا۔ جنوبی افریقی دورے کیلئے ٹسٹ ٹیم کا سلیکشن اسی میٹنگ کے دوران ہونا تھا لیکن بی سی سی آئی کے سکریٹری امیتابھ چودھری کے ناگ پور نہ پہنچنے کی وجہ سے ٹسٹ ٹیم کا سلیکشن نہیں ہوپایا تھا۔ٹسٹ ٹیم کے سلیکشن کے ساتھ ساتھ سری لنکا کے خلاف تین میچوں کی ٹوئنٹی 20 سیریز کے لئے بھی ہندستانی کا سلیکشن ہوگا۔ یہ بات دلچسپ ہوگی کہ کپتان وراٹ کوہلی کو ایک روزہ سیریز کے بعد ٹوئنٹی-20 سیریز کے لئے بھی انہیں آرام دیا جاتا ہے یا نہیں۔