جنوبی افریقہ ایک اننگزاور220رنز سے فاتح

سنچورین۔20ڈسمبر ( سیاست ڈاٹ کام) ڈیل اسٹین کی انتہائی شاندار بولنگ کی بدولت میزبان جنوبی افریقہ نے یہاں منعقدہ پہلے ٹسٹ میں ویسٹ انڈیز کو ایک اننگز اور 220رنز سے شکست دی ہے۔اس کامیابی کے ذریعہ ہاشم آملہ کی زیرقیادت جنوبی افریقہ ٹیم نے تین مقابلوں کی سیریز میں 1-0کی سبقت حاصل کرلی ہے ۔جنوبی افریقہ جس نے پہلی اننگز میں 552/5رنز بناکر اپنی بیٹنگ ختم کرنے کا اعلان کیا تھا اس نے ویسٹ انڈیز کو پہلی اننگز میں 201رنز پر آل آؤٹ کرنے کے بعد فالوآن دیا اور دوسری اننگز میں ڈیل اسٹین نے 34رنز کے عوض 6کھلاڑیوں کو آؤٹ کرتے ہوئے مہمان ٹیم کو 131رنز پر ڈھیر کردیا ۔ہاشم آملہ جنہوں نے پہلی اننگز میں 208رنز کی شاندار اننگز کھیلی تھی انہیں مین آف دی میچ قرار دیا گیا ۔