جنوبی آفریقہ 481/8 ڈکلیر پلیسس کی ناٹ آؤٹ سنچری

سنچورین۔28ا گست (سیاست ڈاٹ کام) جنوبی آفریقہ نے پلیسس کی شاندار سنچری (112*) ناٹ آؤٹ اور چار ٹاپ آرڈر بیٹسمین کی نصف سنچریوں کی بدولت نیوزی لینڈ کے خلاف دوسرے ٹسٹ میں 481/8 پر اننگز ڈکلیر کردی۔ سوپر اسپورٹ پارک پر کھیلے جارہے اس ٹسٹ میں نیوزی لینڈ کے ویگنر سب سے کامیاب بولر رہے جنہوں نے جملہ پانچ وکٹس حاصل کیں۔ آج میچ کا دوسرا دن تھا ۔ اس سے پہلے نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تھا۔

سری لنکا کرکٹ ٹیم پر حملے میں ملوث چار دہشت گرد ہلاک
لاہور۔ 28 اگست (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان میں پولیس نے 2009ء میں سری لنکا کرکٹ ٹیم پر ہوئے حملے میں مبینہ طور پر ملوث چار دہشت گردوں کو آج ایک انکاؤنٹر میں ہلاک کردیا۔ پولیس عہدیدار کے مطابق سات دہشت گردوں نے سی آئی ڈی ٹیم پر حملہ کیا تھا۔ پولیس نے جوابی کارروائی کی جس میں چار دہشت گرد ہلاک اور تین تاریکی کا فائدہ اٹھاکر فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔لاہور میں مارچ 2009ء میں یہ حملہ کیا گیا تھا۔