جنوبی آفریقہ اور سری لنکا کے درمیان آج آخری مقابلہ

نئی دہلی۔ 27 مارچ (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) آئی سی سی ورلڈ ٹی20 کے سیمی فائنلس کے دوڑ سے پہلے ہی خارج سری لنکا اور جنوبی آفریقہ کل یہاں سوپر 10 کے گروپ Iمقابلہ میں ایک دوسرے کے مدمقابل ہوں گے اور ان کی کوشش ہوگی کہ مسلسل بار کے بعد ایک جیت کیساتھ اپنی مہم کا اختتام کریں۔ یہ بھی اتفاق ہے کہ انگلینڈ نے ان دونوں ٹیموں کو ٹورنمنٹ سے باہر کیا جس نے کل رات سری لنکا کے خلاف 10 رنز سے کامیابی حاصل کی تھی۔ معمولی فرق سے انگلینڈ کی کامیابی کا مطلب ہے کہ گروپ I میں وہ ویسٹ انڈیز کے ساتھ سیمی فائنلس میں شامل رہے گی۔ سری لنکا کو اگر ایک کامیابی حاصل ہوجاتی تو اس گروپ میں تین ٹیموں کیلئے راستے کھلے رہتے لیکن انگلینڈ نے کل رات اپنے شاندار مظاہرہ کے ذریعہ جزیرہ نما ملک کی ٹلایم کے آرزوؤں پانی پھیر دیا۔

آئی سی سی ویمنس ورلڈ ٹی20
ہندوستانی ٹیم کو شکست
موہالی۔ 27 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) آئی سی سی ویمنس ورلڈ ٹی۔ 20 کے آج یہاں کھیلے گئے گروپ B کے ایک میچ میں ویسٹ انڈیز نے ہندوستانی ٹیم کو 3 رنز سے شکست دے دی۔ فاتح ٹیم کی لڑکیوں 20 اوورس میں 114 رنز بناسکیں جن میں اسٹیفائن ٹیلر کے 47 ڈیانڈا ڈائن کے 45 رنز شامل ہیں۔ ہندوستانی بولر انوجہ کو 23 رنز کے بدلے 4 وکٹس حاصل ہوئے۔ہندوستانی ویمنس ٹیم آج کی شکست کے بعد مقابلوں سے باہر ہوگئے ۔ انوجہ نے بہترین بیٹنگ کرتے ہوئے 26 رنز اور جھولا گوسوامی 25 رنز بنائیں۔