ادونی میں رکن اسمبلی سائی پرساد ریڈی کا عوام سے خطاب
ادونی /2 اکٹوبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) آج صبح 10 ؍ بجے میونسپل ہائی اسکول گرائونڈ میں جنم بھومی پروگرام کا آغازجنم بھومی کے گیت سے ہوا ۔ اس موقع پروائی ایس آر پارٹی ادونی کے صدر و رکن اسمبلی سائی پرساد ریڈی نے عوام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج سے جنم بھومی پروگرام کا آغاز ہوچکا ہے۔ اس پروگرام کے تحت کئی اسکیمیں شروع کی جارہی ہیں ۔ جو عوام کیلئے کافی فائدہ مند ہونگی۔ انھوں نے کہا کہ آنجہانی وزیر اعلیٰ راج شیکھر ریڈی کے دور حکومت میں بھی بہت سارے نئے عوامی فلاحی اسکیموں کا افتتاح کیا گیا تھا ۔ اور آج چندرا بابو نائیڈو وزیر اعلیٰ نے بھی عوام کی خدمات کا جذبہ رکھتے ہوئے فلاحی اسکیموں کو شروع کیا ہے۔ مزید انھوں نے کہا کہ راج شیکھر ریڈی کے دور حکومت سے پہلے عوام کو پنشن بہت کم دی جاتی ہے جس کو بڑھاتے ہوئے انھوں نے 200روپئے کیا تھا ۔ اسی طرح آج چندرابابو نائیڈو نے بھی 200روپئے سے رقم بڑھاتے ہوئے 1000ہزار روپئے کیا ہے اور معزور اور اپاہیج لوگوں کیلئے 1500روپئے پنشن دی جارہی ہے۔ آج ریاست میں وائی ایس آر ،کانگریس، تلگو دیشم ، کانگریس پارٹیوں کو بازو رکھتے ہوئے ہمیں عوام کی فلاح و بہبودی کیلئے کام کرنا چاہئے ۔ کیونکہ عوام نے ہمیں کام کرنے کیلئے چنا ہے انھوں نے کہا کہ پنشن کیلئے عوام کی بہت ساری شکایات بھی ہمیں موصول ہوئی ہیں کہ کسی کے پاس آدھا ر کارڈ کی کمی ہے تو کسی کے پاس راشن کارڈ نہیں ہے اور کسی کے پاس انتقال کے سرٹیفیکٹ نہیں ہیں ۔ لہذا انھوں نے عوام کو مشورہ دیا کہ جنم بھومی پروگرام کے تحت شہر کے ہر وارڈ میں جائزہ حاصل کرنے کیلئے افسران عوام سے مخاطب ہونگے اس وقت عوام کو چاہئے کہ وہ اپنے جو بھی شکایات ہوں وہ افسران تک پہنچائیں۔ علاوہ ازیں آروگیہ شری اسکیم کو بدل کر این ٹی آر آروگیہ سیوا اسکیم کردیا گیا ہے۔ اس اسکیم کو بھی ہمیں تسلیم کرنا چاہئے کیونکہ این ٹی آر بھی عوام کے پسندیدہ وزیر اعلیٰ تھے اس کے بعد عوام نے راج شیکھر ریڈی کے کاموں کو پسند کیا اب میں یہ چاہتا ہوں کہ چندرابابو نائیڈو بھی عوام کی فلاحی اسکیمات کو رائج کرنے کے بعد وہ بھی ایک اچھے وزیر اعلیٰ بن سکتے ہیں۔ ہمار ی ریاست کو ترقی دے سکتے ہیں۔ قبل از کمشنر ادونی کنیاکماری نے جنم بھومی پروگرام سے متعلق تفصیل بیان کی اور 14 دن کے اس پروگرام میں شہر کے تمام کونسلروں کے ساتھ ہر وارڈ کو پہنچ کر عوام سے ملاقات کرتے ہوئے ان کے مسائل کا جائزہ حاصل کرنے کی بات ظاہر کی ۔ مزید انھو ں نے کہا کہ میونسپالٹی کی جانب سے شہر کے تین علاقوں میں عوام کو صاف پینے کے پانی کی سہولیات فراہم کرتے ہوئے مینرل واٹر کا افتتاح کیا۔جس میں 2روپئے کی قیمت پر 20لیٹر پانی مہیا کیا جائے گا۔ اس موقع پر ضعیف حضرات اور معزورین کو رکن اسمبلی سائی پرساد ریڈی کے ہاتھوں پنشن بھی دئے گئے۔ اس موقع پر صدر نشین بلدیہ سروجماں ، نائب صدر نشین الطاف حسین ، کمشنر کنیاکماری ، بلدی عہدیداران وائی ایس آر ، تلگو دیشم اور مجلس اتحاد المسلین کے کونسلروں کے علاوہ عوام کی کثیر تعداد شریک رہی۔
٭٭٭