حیدرآباد /28 اگست ( سیاست نیوز ) رچہ کنڈہ پولیس نے جنس کی شناخت کرنے والے ایک ڈاکٹر جوڑے کو گرفتار کرلیا جو ہاسپٹل کی آڑ میں قانون کی خلاف ورزی کر رہے تھے ۔ پولیس نے اپل کے علاقہ میں واقع شری کرشنا ملٹی اسپشالیٹی ہاسپٹل پر دھاوا کیا ۔ پولیس نے اطلاع کے بعد خفیہ آپریشن کرتے ہوئے اس ڈاکٹر جوڑے 60 سالہ ڈاکٹر سنگی ریڈی اما مہیشوری اور ڈاکٹر کے چندرا شیکھر ساکنان راجہ کالونی اپل کو گرفتار کرلیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ یہ ڈاکٹر جوڑا قانون کی خلاف ورزی کر رہا تھا ۔ پولیس نے شی ٹیم کے خاتون پولیس عملہ کو روانہ کرتے ہوئے اس جوڑے کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا ۔