سڈنی ۔ 27 مارچ ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) آسٹریلیا کے کپتان مائیکل کلارک ایک صحیفہ نگار کی لغزش پر ایک لمحہ کیلئے عملاً ’’اسٹمپ ‘‘ ( حیرت و استعجاب میں مبتلا ) ہوگئے جب اس نے کلارک سے ایک ایسا سوال کردیا جو بظاہر ان کی ’’جنسی زندگی ‘‘ سے متعلق تھا ۔ اس وقت کلارک ہندوستان کے خلاف اپنی ٹیم کی کامیابی کا جشن منارہے تھے ۔ کلارک ، دفاعی چمپیئنس کو 95 رنز سے شکست دینے والی اپنی ٹیم کی قیادت کررہے ہیں۔ وہ سڈنی کرکٹ گراؤنڈس پر پریس کانفرنس سے خطاب کررہے تھے کہ ایک صحیفہ نگار نے ان سے کپتانی سنبھالنے کے بعد اپنی ’’شاندار جنسی اختلاط‘‘ کے لطف پر تبصرہ کرنے کی خواہش کی۔ تاہم اس صحیفہ نگار نے فی الفور اپنی زبانی لغزش کو شرمندگی اور پریشانی کے ساتھ محسوس کرلیا اور سوال کی اصلاح کرتے ہوئے کہا کہ اس کے کہنے کا مطلب شاندار سیکس (جنسی عمل ) نہیں ہے بلکہ شاندار سکسیس (کامیابی) تھا ۔ لیکن کلارک اس سوال پر برہم نہیں ہوئے بلکہ صحیفہ نگار سے برجستہ سوال کیا کہ ’’آپ نے ( اس معاملہ میں ) مجھے کیسے پہچان لیا؟ ‘‘۔ مین آف دی میچ اسٹیون اسمتھ جو اس موقع پر کلارک کے ساتھ بیٹھے ہوئے تھے اپنے کپتان کے سوال پر قہقہہ لگاکر ہنسنے لگے ۔ کپتان کلارک نے صحیفہ نگار سے بذلہ سنجی کے ساتھ کہا کہ ’’یہ سوال میری بیوی کیلئے ہے ۔ آپ اُن سے پوچھئے‘‘۔ آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ کا فائنل اس کی دو معاون ٹیموں آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے درمیان اتوار کو ملبورن کرکٹ گراؤًڈ پر کھیلا جائے گا ۔
ہے ۔