جنرل منیجر ساؤتھ سنٹرل ریلوے کی وزیر عمارات و شوارع سے ملاقات

حیدرآباد /17 مئی ( سیاست نیوز ) جنرل منیجر ساؤتھ سنٹرل ریلوے مسٹر ونود کمار یادو نے تلنگانہ سکریٹریٹ میں وزیر عمارات و شوارع مسٹر ٹیک ناگیشور راؤ سے ملاقات کیا ۔ اس موقع پر جنرل منیجر ریلوے نے وزیر سے خواہش کی کہ وہ تلنگانہ میں مختلف ریلوے پراجکٹس کے علاوہ نئی ریلوے لائین ، ڈبلنگ / ٹرپلنگ لائین روٹس پر جاری کاموں سے واقف کروایا ۔ انہوں نے وزیر عمارت و شوارع سے نئے ریلوے اسٹیشن ، گیٹس ، روڈ اوور بریجس اور روڈ انڈر بریجس کیلئے  اراضیات کی ضرورت سے واقف کروایا ۔ جنرل منیجر ساؤتھ سنٹرل ریلوے نے توقع ظاہر کیا کہ ریلوے پراجکٹس کی تکمیل کیلئے حکومت تلنگانہ بھرپور تعاون کرے گی ۔ انہوں نے اراضیات کے حصول کے دوران پیدا ہونے والے مسائل کی یکسوئی کیلئے مدد کرنے کی خواہش کی ۔ انہوں نے چیف سکریٹری حکومت تلنگانہ شیکھر پرساد سنگھ سے بھی اس موقع پر ملاقات کیا اور مختلف امور پر بات چیت کی ۔