حیدرآباد ۔ /17 جون (سیاست نیوز) اے پی این جی اوز ہوم میں آج اُس وقت کشیدگی پیدا ہوگئی جب جنرل سکریٹری چندر شیکھر ریڈی پر بعض افراد نے حملہ کردیا ۔ شہر میں واقع این جی اوز ہوم میں آج ایک اجلاس منعقد کیا گیا تھا جس میں اراضی الاٹمنٹ کے عنوان پر تبادلہ خیال کیا جارہا تھا کہ تلنگانہ این جی اوز کے بعض ارکان کو اس اجلاس کا علم ہونے پر وہاں پہونچ کر ہنگامہ آرائی کی گئی ۔ کچھ ہی دیر میں اجلاس کے درمیان کشیدگی پیدا ہوگئی اور مقامی پولیس کو وہاں طلب کرلیا گیا اور فوری طور پر حالات پر قابو پالیا گیا ۔