شاد نگر۔/30اپریل، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) فرخنگر منڈل پریشد ڈیولپمنٹ آفیسر شریمتی راجیشوری کے صحافتی اعلامیہ کے مطابق 2مئی بروز پیر صبح 11بجے احاطہ بلاک آفس میں فرخنگر منڈل ایم پی پی شریمتی یو جی نائک کی صدارت میں جنرل باڈی اجلاس کا انعقاد عمل میں لایا جارہا ہے۔ شریمتی راجیشوری نے تمام سرپنچوں ایم پی ٹی سی ارکان، زیڈ پی ٹی سی، کوآپشن ممبر کے علاوہ تمام محکمہ جات سے تعلق رکھنے والے سرکاری عہدیداروں سے مقررہ وقت پر حاضر ہونے کی اپیل کی ہے۔