جندال اسٹیل اور بالکو کی بولیاں منسوخ

نئی دہلی 21 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) حکومت نے ان قیاس آرائیوں کے درمیان کہ چار کوئلہ بلاکس کے لئے جندال اسٹیل اینڈ پاور اور بالکو کی بولیوں کو منسوخ کردیا گیا ہے، کہاکہ چار کوئلہ بلاکس کے لئے ان کی بولیوں کو منسوخ کرنے کا فیصلہ غور و خوض کے بعد ہی کیا گیا ہے جبکہ کوئلہ وزارت ہی منسوخ یا مسترد شدہ بولیوں پر قطعی فیصلہ کرے گی۔ کل رات دیر گئے ان بولیوں کو منسوخ کیا گیا۔ جب ان سے پوچھا گیا کہ آیا ان منسوخ شدہ بلاکس کا دوبارہ ہراج ہوگا، گوئل نے کہاکہ محکمہ وزارت کوئلہ ہی اس کا قطعی فیصلہ کرے گا۔