پٹنہ۔/3مئی، ( سیاست ڈاٹ کام ) ان اطلاعات پر کہ جنتا دل متحدہ اور اجیت سنگھ کی زیر قیادت راشٹریہ لوک دل کے انضمام کے امکانات تقریباً ختم ہوگئے ہیں۔ چیف منسٹر بہار اور جے ڈی یو صدر نتیش کمار نے آج کہا ہے کہ انضمام کی تجویز آر ایل ڈی کی جانب سے پیش کی گئی تھی لہذا جواب بھی انہیں دینا چاہیئے۔ مسٹر نتیش کمار جنہوں نے ’سنگھ مکھ دیش ‘ کا نعرہ بلند کرکے قومی بحث چھیڑ دی ہے اور2019 کے لوک سبھا انتخابات میں وزارت عظمیٰ کی امیدواری کیلئے آس میں بھی ہیں کیونکہ وزارت عظمیٰ کے عہدہ کیلئے وہ دعویدار نہیں ہیں۔ تاہم انہوں نے اس سوال کا جواب ٹال دیا کہ کانگریس کا یہ نقطہ نظر ہے کہ راہول گاندھی آئندہ وزارت عظمیٰ کے واحد امیدوار ہوں گے۔