جنتاپریوار کو متحد کرنے اور مخالف بی جے پی ریالی نکالنے پرزور

تھریسر۔28ڈسمبر ( سیاست ڈاٹ کام) مخالف بی جے پی طاقتوں کو متحد کرنے کی کوشش کرتے ہوئے جنتادل یو نے جنتاپریور کے منقسم گرپوں میں اتحاد کیلئے زور دیا ہے اور کہا ہے کہ اسی اصولوں اور نظریات کی حامل تمام پارٹیوں کو جنتاپریوار کے صف میں شامل ہونا چاہیئے تاکہ تمام پارٹیاں ملکر زعفرانی پارٹی کے انتشار پسندانہ نظریہ کو شکست دے سکے ۔ یہ نظریہ ملک کیلئے خطرناک بنتا جارہا ہے ۔بی جے پی کو یکاو تنہا کرتے ہوئے ہمیں متحد ہونا چاہیئے ۔ بہار کے سابق چیف منسٹر نتیش کمار نے کہا کہ بی جے پی کا نظریہ ملک کے اصل نظریہ سے ہٹ کر ہے ۔جنتادل (یو) صدر شرد یادو نے کہا کہ سماجی تحریک میں پھوٹ ڈالتے ہوئے جنتا پارٹی نے ملک کا بھاری نقصان کیا تھا ۔