جنتاپریوار انضمام مکمل : لالوپرساد یادو

پٹنہ ۔5اپریل ( سیاست ڈاٹ کام) صدر آر جے ڈی لالوپرساد نے آج کہا کہ جنتاپریوار کی 6پارٹیوں کا انضمام تاکہ بی جے پی کا مقابلہ کیا جاسکے‘ پہلے ہی ’’مکمل‘‘ ہوچکا ہے اور سماج وادی پارٹی کے سربراہ ملائم سنگھ یادو صرف اس کا رسمی اعلان کریں گے ۔ ہم تمام ایک پرچم اور ایک علامت تلے آچکے ہیں تاکہ بی جے پی کا مقابلہ کرسکیں جس نے ملک کو دھوکہ دیا ہے ۔ آر جے ڈی کے سربراہ ذرائع ابلاغ سے قومی عاملہ کے اجلاس میں تاخیر کے بعد بات چیت کررہے تھے ۔ آر جے ڈی کا ایک اجلاس ایک پاش ہوٹل میں پٹنہ میں مقرر تھا ۔