یلاریڈی 12 اپریل ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) یلاریڈی حلقہ کے سابق رکن اسمبلی مسٹر جناردھن گوڑ سابق وزیر مسٹر این انجنیلو نے کانگریس پارٹی سے مستعفی ہونے کا اعلان کردیا۔ اس موقع پر اخباری نمائندوں سے کہا کہ یلاریڈی حلقہ اسمبلی سے ٹکٹ دینے میں پارٹی اعلی کمان کے غلط فیصلہ پر چھ منڈلوں کے کانگریسی ارکان و قائدین کے ساتھ یہ فیصلہ کیا گیا۔ آنجہانی وزیر اعلی راج شیکھر ریڈی کی موت کے بعد یلاریڈی حلقہ کو نظر انداز کیا جارہا ہے۔ ترقیاتی فنڈ کو قریب کے منڈلوں کے قائدین استعمال کرلینے کا الزام لگایا ۔ 2010 ء کے ضمنی چناو میں بھی مقامی قائد کو پارٹی ٹکٹ نہ دیتے ہوئے پڑوسی کے حلقہ سے تعلق رکھنے والے قائد کو دیاگیا۔ انہوں نے یہ بھی الزام لگایا کہ ظہیر آباد رکن پارلیمان مسٹر سریش کمار شیٹکر کاماریڈی کے کانگریسی قائدین کے ساتھ یلاریڈی کو آنے والے فنڈ کی منظوری میں لاپرواہی کررہے ہیں اور گذشتہ پانچ سال میں حلقہ یلاریڈی کو صرف 38 لاکھ روپئے سے رکن پارلیمانی فنڈ منظور کیا گیا۔ طویل عرصہ سے کانگریس کیلئے بے لوث خدمات انجام دینے والے کئی قائدین کو نظر انداز کریت ہوئے کل پارٹی میں شمولیت کرنے و الے قائد کو پارٹی ٹکٹ دیئے جانے پر حلقہ کے تمام پارٹی قائدین میں خاصی ناراضگی ہے جس کا احساس پارٹی کیاعلی قائدین کو دلانے کیلئے کانگریس قائدین نے اپنے تمام حامیوں کے ساتھ پارٹی سے استعفی دینے کا اعلان کردیا ہے ۔ مسٹر چنا رومن گوڑ کے ساتھ ساتھ انجنیلو سابق وزیر ڈی سی سی بی ڈائرکٹر سمپت گور اے ایم سی چیر مین کرشنا گوڑ نائب چیر مین سرینواس ریڈی اور 13 ڈائرکٹرس اور مائناریٹی فنکشن ہال چیر مین محمد عباد اللہ ،یلاریڈی ناگی ریڈی پیٹ پارٹی صدور سرینواس جوشی ،سریدھر گوڑ ،نائب سرپنچ وینکیشم قائدین میں کرشنا ریڈی پرتاب ریڈی سید حبیب پرتاب گوڑ، رام موہن ،وٹھل ریڈی مرلی بالیا اور 100 ارکان نے کانگریس کو خیر باد کردیا۔