حیدرآباد ۔ 4 ۔ اگست : ( راست ) : کیپٹن مرزا عزیز بیگ کے برادر حقیقی جناب مرزا نذیر بیگ ولد کرنل مرزا قدیر بیگ مرحوم کا قلب پر حملہ کی وجہ سے انتقال ہوگیا ۔ ان کی عمر قریب 75 سال تھی۔ جناب مرزا نذیر بیگ جو کینڈین شہری ہیں فی الوقت حیدرآباد میں مقیم تھے اور وہ صبح جمعہ کی تیاری کر کے ایمگریشن کے کسی کام کی غرض سے شمس آباد جارہے تھے کہ دوران سفر قلب پر شدید حملہ ہوا اور ان کا وہیں انتقال ہوگیا ۔ پسماندگان میں 5 فرزندان شامل ہیں ۔ ان میں سے 3 فرزندان کینڈا میں ، ایک حیدرآباد اور ایک پونے میں مقیم ہیں ۔ جناب مرزا نذیر بیگ کے جملہ 6 بھائیوں میں سے ایک تھے ۔ ان میں مرزا بشیر بیگ ، مرزا اظہر بیگ ، مرزا دستگیر بیگ ، کیپٹن مرزا عزیز بیگ کے علاوہ مرزا عالم گیر بیگ شامل ہیں ۔ مرزا عالمگیر بیگ کا 2009 میں انتقال ہوا تھا ۔ مرحوم مرزا نذیر بیگ رشتہ میں جناب سید وقار الدین چیف ایڈیٹر رہنمائے دکن و چیرمین انڈو عرب لیگ حیدرآباد کے ہمشیرزادہ ہوتے تھے ۔ مرحوم کے تین فرزند مسرس مرزا کامران بیگ ، مرزا عمران بیگ اور مرزا امان بیگ جو کہ فی الحال کینڈا میں مقیم ہیں شرکت نہیں کرسکے ۔تدفین احاطہ درگاہ حضرت موسی قادری حسینی علم میں عمل میں آئی ۔ فاتحہ سیوم 5 اگسٹ کو بعد نماز عصر 6 بجے شام درگاہ حضرت موسی قادری حسینی علم میں جبکہ خواتین کیلئے آدتیہ ایلائیٹ اپارٹمنٹ لان سوماجی گوڑہ میں مقرر ہے ۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبر 9949013129 پر رابطہ کریں۔