جناب محمد عبدالمجید کو بسٹ نامہ نگار ایوارڈ

کاغذنگر /28 اپریل ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) سیاست نامہ نگار محمد عبدالجمیل کی عم عمدہ رپورٹنگ کرنے پر دلت ساہتیا اکیڈیمی سنٹرل کمیٹی رکن کے ہاتھوں سرٹیفکیٹ سے نوازہ گیا ۔ تفصیلات کے بموجب سرپور ٹاون مستقر سے 45 کیلومیٹر کی دوری پر واقع ریاست مہاراشٹرا اور تلنگانہ کا سرحدی علاقہ راجورا تعلقہ ہے ۔ اس راجورا تعلقہ مستقر میں ڈاکٹر بی آر امبیڈکر کی 125 ویں یوم پیدائش کے ضمن میں 14 تا 28 اپریل کے آخری مہینہ تک مختلف پروگراموں کا انعقاد کرتے ہوئے عوامی شعور بیداری مہم چلائی جاتی ہے ۔ اس موقع پر مختلف تنظیموں کے عوامی خدمات گذاروں کی ہمت افزائی کیلئے ایوارڈس اور تہنیت اور گلپوشی کے ساتھ ساتھ سرٹیفکیٹ سے نوازہ جاتا ہے ۔ ہر سال کی طرح پروگرام کا انعقاد سرپور ٹاون مستقر سے 45 کیلومیٹر کی دوری پر ریاستی مہارشٹرا کے تعلقہ راجورا ( جوکہ نظام دور حکومت میں نظام تعلقہ کہلاتا تھا ) مستقر کے ریپبلکن ٹریننگ اسکول میں تہنیت تقریب کا انعقاد عمل میں آیا ۔ اس موقع پر دلت ساہتیا اکیڈیمی سنٹرل کمیٹی رکن و شاعر جناب مادھو باوکر کے ہاتھوں سیاست نامہ نگار محمد عبدالجمیل کو تہنیت پیش کی گئی اور گلپوشی کرتے ہوئے عمدہ رپورٹنگ کرنے پر بیسٹ رپورٹر کی حیثیت سے سرٹیفکیٹ سے نوازا گیا ۔