جناب محمد عبدالرشدید ڈپٹی ڈائرکٹر محکمہ بہبود قبائلی طبقات مقرر

حیدرآباد۔7مئی ( سیاست نیوز) ریاستی حکومت نے سابق ڈپٹی ڈائرکٹر محکمہ قبائلی بہبود ضلع عادلآباد ( اے پی او ۔ آئی ٹی ڈی اے اوٹنور) جناب محمد عبدالرشید کو بحیثیت ڈپٹی ڈائرکٹر اڈمنسٹریشن دفتر کمشنر ریاستی محکمہ بہبود برائے قبائلیطبقات تعینات کیا ہے ۔ اس سلسلہمیں حکومت کے جاری کردہ احکامات ( جی او) کی روشنی میں جناب محمد عبدالرشید نے اپنی نئی ذمہ داری کا دفتر کمشنر قبائلی بہبود حیدرآباد میں جائزہ حاصل کرلیا ۔ انہوں نے سابق میں پاڈیرو(ضلع وشاکھاپٹنم ) ‘ ایٹوروناگارم( ضلع ورنگل) ‘ بھدراچلم ( ضلع کھمم ) ‘ چتور اور سری سیلم و دیگر مقامات پر بھی بحیثیت اے پی او آئی ٹی ڈی اے و ڈپٹی ڈائرکٹر محکمہ قبائلی بہبود اپنی خدمات انجامد یں۔ علاوہ ازیں موصوف اپنی بہتر کارکردگی کے ذریعہ محکمہ میں اپنا ایک منفرد مقام رکھتے ہیں ۔