جناب محمد سلیم کی بھتیجی کی شادی

حیدرآباد ۔ 6 جنوری (سیاست نیوز) صدرنشین وقف بورڈ جناب محمد سلیم کی بھتیجی دختر جناب محمد کلیم چیرمین و منیجنگ ڈائرکٹر تاج ٹریڈنگ کمپنی کی شادی جناب محمد مظہر چودھری کے فرزند محمد شمون چودھری پروپرائٹر چودھری آٹو موبائیل کے ساتھ کل شام راج محل شمس آباد میں انجام پائی۔ تقریب میں اسپیکر اسمبلی مدھوسدن چاری، صدرنشین قانون ساز کونسل سوامی گوڑ، ڈپٹی چیف منسٹر محمد محمود علی، ایڈیٹر سیاست جناب زاہد علی خان، ریاستی وزراء ہریش راؤ، جگدیش ریڈی، ای راجندر، ڈپٹی اسپیکر پدما دیویندر ریڈی، ڈائرکٹر جنرل لاء اینڈ آرڈر انجن کمار، حکومت کے مشیراعلیٰ راجوشرما، رکن راجیہ سبھا کیشو راؤ، رکن لوک سبھا آر آر پاٹل، ارکان مقننہ عامر شکیل، سرینواس گوڑ، فاروق حسین، سدھاکر ریڈی، کمشنر سائبرآباد مہیش بھاگوت، ایڈوکیٹ جنرل پرکاش ریڈی، چیف منسٹر کے سکریٹری گوپال ریڈی، صدرنشین اقلیتی کمیشن قمرالدین، صدرنشین اقلیتی فینانس کارپوریشن اکبرحسین، مولانا قبول بادشاہ قادری شطاری، مولانا حسام الدین ثانی جعفر پاشاہ، جناب رحیم الدین انصاری، مولانا مظہر حسینی، مولانا حسان فاروقی کے علاوہ علماء و مشائخین، اعلیٰ عہدیداروں، سیاسی قائدین کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ صدرنشین وقف بورڈ محمد سلیم اور ان کے فرزند محمد سمیر نے مہمانوں کا استقبال کیا۔