حیدرآباد۔ 20؍اگست ( راست ) حیدرآباد کی ممتاز شخصیت جناب محمد اعظم چیف پی آر او شاداں ایجوکیشن سوسائٹی کا آج صبح انتقال ہوگیا۔ وہ 55برس کے تھے۔پسماندگان میں اہلیہ اور دو لڑکیاں ہیں ۔ نماز جنازہ بعد نماز عصر مسجد الماس نورخاں بازار میں ادا کی گئی اور متصل قبرستان میں تدفین عمل میں آئی۔ اس موقع پر چیرمین شاداں گروپ جناب شاہ عالم رسول خاں، ڈاکٹر محمد صارب رسول خاں، منیجنگ ڈائرکٹر شاداں انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسس و ڈاکٹر وی آر کے ویمنس میڈیکل کالج، جناب ثاقب رسول خاں، سکریٹری نمرہ ایجوکیشن سوسائٹی اور عازب رسول خاں کے علاوہ جناب اعزاز الرحمن وائس چیرمین شاداں ایجوکیشن سوسائٹی، ڈاکٹر افتخار الدین ڈائرکٹر میسکو، ڈاکٹر سمیع اللہ خاں، میڈون ہاسپٹل، ڈاکٹر محمد رفیق، ڈاکٹر جنید، ڈاکٹر نوید، ڈاکٹر غوث محی الدین، پروفیسر احمداللہ خاں، سرور عزیز، افتخار حسین، نواب لائق علی خاں، نواب میر احمد علی خاں، قیوم انورنیوز ایڈیٹر ٹی نیوز، ڈاکٹر سید فاضل حسین پرویز، شاداں گروپ آف انسٹی ٹیوشنس کے ارکان و مختلف شعبہ حیات کی شخصیات موجود تھیں۔ جناب محمد اعظم جنہوں نے انوارالعلوم کالج سے گریجویشن کیا۔ لگ بھگ 35برس سے شاداں گروپ سے پی آر او کی حیثیت سے وابستہ تھے۔ وہ ڈاکٹر وزارت رسول خاں مرحوم کے قابل اعتماد حلقہ میں شامل تھے جناب محمد علی شبیر نے مرحوم کے ساتھ دیرینہ قربت کا ذکر کیا اور انہیں ایک مخلص ہمدرد انسان قرار دیا ۔ انکے انتقال پر رنج وغم کا اظہار کیا۔ تفصیلات کیلئے فون 9848879918 پر رابطہ کیا جاسکتا ہے۔