جناب مبین پاشاہ بلامقابلہ کوآپشن ممبر منتخب

کوٹرلہ /28 اگست ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) مجلس بلدیہ کورٹلہ کا خصوصی اجلاس بتاریخ 28 اگست 2014 بروز جمعرات مجلس بلدیہ کورٹلہ آفس بصدارت مسٹر ایس وینو صدرنشین مجلس بلدیہ کوٹرلہ منعقد ہوا ۔ مسٹر کوالکنٹلہ ودیا ساگر راؤ رکن اسمبلی کورٹلہ نے بحیثیت مہمان خصوصی شرکت کی ۔ بعد ازاں کوآپشن ممبر مجلس بلدیہ کورٹلہ کے انتخابات منعقد ہوئے ۔ جنرل کوٹہ کے تحت مسٹر محمد مبین پاشاہ ایڈوکیٹ و صدر ٹی آر ایس پارٹی بلا مقابلہ کوآپشن ممبر منتخب ہوئے ۔ جبکہ مائناریٹی کوٹہ کے تحت مسٹر سید فہیم ٹی آر ایس قائد خواتین کوٹہ کے تحت مسٹر قمر کی والدہ محترمہ ظہیرہ بیگم کا انتخاب عمل میں آیا ۔ اس اجلاس میں شریمتی وانی ریڈی کمشنر مجلس بلدیہ نائب چیرمین مجلس بلدیہ کورٹلہ جناب محمد رفیع الدین ٹی آر ایس پارٹی کونسلر جناب عبدالوہاب ، جناب محمد انور مسٹر ایس لنگم کانگریس آئی پارٹی کونسلر مٹسر کنڈرا راجو ، مسٹر تروملا گنگادھر ، مسٹر محمد ریاض ، بی جے پی کونسلر مسٹر اندروی ستیم کے علاوہ ٹی آر ایس پارٹی قائدین موجود تھے ۔ اس موقع پر کونسلروں کی جانب سے رکن اسمبلی کورٹلہ مسٹر کے ودیا ساگر راؤ کی بکثرت گلپوشی کی گئی ۔