جناب قمرالاسلام کی دعوت افطار کو کامیاب بنانے5کمیٹیوں کی تشکیل

گلبرگہ: محمد اصغر چلبل چیرمین جی ڈی اے و نائب صدر مرکزی سیرت کمیٹی صدربیت الحجاج گلبرگہ و عیدگاہ ہاگرگہ کمیٹی کی زیر صدارت آج اے این بنکوئیٹ گارڈن فنکشن ہال میں بعد افطار مشاورتی اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں 16؍رمضان المبارک4جولائی بروز ہفتہ اے این بنکوئیٹ گارڈن فنکشن ہال میں منعقد شدنی الحاج قمرالاسلام صاحب ریاستی وزیر بلدی نظم و نسق پبلک انٹر پرائزس وقف و اقلیتی بہبود، نگران وزیر گلبرگہ ضلع چیرمین حیدرآباد کرناٹک ریجن ڈیولپمنٹ بورڈ گلبرگہ کی دعوت افطار و طعام کے انتظامات کو قطعیت دی گئی ہے ۔ دعوت افطار ادائیگی نماز مغرب کے بعد منعقدہ مشاورتی اجلاس میں مئیر گلبرگہ بھیم ریڈی پاٹل، سابق مئیرس محمد زاہد، الحاج اقبال احمد شیرینی فروش کے علاوہ موجودہ و سابق کارپوریٹرس ، کارکنان و ہمدردان الحاج قمرالاسلام صاحب نے کثیر تعداد میں شرکت کی ۔ اجلاس کو مخاطب کرتے ہوئے محمد اصغر چلبل چیرمین جی ڈی اے نے بتایا کہ جناب الحاج قمرالاسلام صاحب کی دعوت افطار و طعام میں گلبرگہ شہر اور ضلع بھر سے زائد 6تا8ہزار روزہ داروں کی شرکت متوقع ہے جبکہ سرکاری عہدیداران سیاسی عوامی قائدین مذہبی سربراہوں اور کارکنان پر مشتمل 2ہزار غیر مسلم اصحاب شرکت کر رہے ہیں ۔ محمد اصغر چلبل نے الحاج قمرالاسلام صاحب کی دعوت افطار کو ساری ریاست کے لئے مثالی بنانے کے لئے بہتر انتظامات کرنے پر زور دیا۔

انہوں نے کام کی تقسیم اور نظم و ضبط بنائے رکھنے کے لئے5مختلف کمیٹیوں کی تشکیل دیتے ہوئے تمام کارکنان و ہمدردان اور موجودہ و سابق کارپوریٹرس سے ان کمیٹیوں کے ساتھ تعاون کرنے کی اپیل کی ہے ۔ محمد زاہد سابق مئیر، عزیز اللہ سرمست سینئر صحافی ، ایم اے صمد خان سابق چیرمین ، الحاج اسد علی انصاری چیرمین ضلع وقف مشاورتی کمیٹی اور مختلف اصحاب نے اظہار خیال کرتے ہوئے تجاویز پیش کیں ۔ عادل سلیمان سیٹھ ، عبدالرحیم مرچی سیٹھ، عبدالعظیم گولکنڈی،ناصر احمد مولانا،کارپوریٹرس و چیرمینس نذیر اُستاد تماپوری، اجمل گولہ ، سید احمد ، محمد شفیع، فیاض احمد کارپوریٹرس، حبیب احمد روسہ، مبین احمد ،خسرو جاگیردار، اعجاز علی انعامدار، محمد سہیل، عبدالوحید کیپٹن ، محمد طاہر علی، شیخ بابا، اسلم باجے، نجم احمر الاسلام، افروزدربان، امام صاحب ، محمد عثمان علی گتہ دار، محمد شفیع، رفیق قادری اعظم پٹیل، عبدالطیف عکس، محمدرکن الدین پاشاہ ، عبدالعزیز گتہ دار، افتخار افضل ،اعظم علی گتہ دار کے علاوہ کئی اصحاب نے اجلاس میں شرکت کیں