جناب عبدالقدیر کی رہائی اقلیت دوستی کا ثبوت

کے سی آر ، کے ٹی آر ، ڈپٹی چیف منسٹر ، ہوم منسٹر و جناب زاہد علی خاں سے اظہار تشکر
شمس آباد ۔ 31 ۔ مارچ : ( سیاست نیوز) : جناب عبدالقدیر سابق کانسٹبل کی رہائی پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے عبدالمقیت چندا ٹی آر ایس میناریٹی سیل اسٹیٹ جنرل سکریٹری نے بتایا کہ کانسٹبل عبدالقدیر گذشتہ 25 سال سے جیل میں قید تھے ۔ ان کی رہائی کے لیے گزشتہ کئی سالوں سے جناب زاہد علی خاں ایڈیٹر روزنامہ سیاست حکومت سے رہنمائی کررہے تھے ۔ تلنگانہ ریاست کی تشکیل کے دو سال کے اندر ہی ٹی آر ایس حکومت نے عبدالقدیر کی رہائی عمل میں لاکر اقلیت دوستی کا ثبوت پیش کیا ۔ عبدالمقیت چندا نے کہا کہ عبدالقدیر کی رہائی میں کے چندر شیکھر راؤ چیف منسٹر ، خاص کر کے ٹی آر پنچایت راج منسٹر کی خصوصی دلچسپی اور جناب محمود علی ڈپٹی چیف منسٹر اور ہوم منسٹر نرسمہا ریڈی نے اہم رول ادا کیا ۔ کانگریس اور تلگو دیشم نے حکومت کی تھی لیکن ان کی رہائی کی اپیل کرنے کے باوجود کوئی کارروائی انجام نہیں دی ۔ ٹی آر ایس کے عظیم کارناموں میں سے ایک عبدالقدیر کی رہائی بھی شامل ہوگئی ۔ عبدالقدیر کی رہائی اور خاندان کی مدد کیں ۔ جس کے لیے ان کا بھی اظہار تشکر کیا جانا ضروری ہے ۔ 25 سال بعد رہائی سے شہر حیدرآباد کی عوام میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ۔ حکومت سے اپیل کرتے ہوئے عبدالمقیت چندا نے کہا کہ ان کے خاندان سے کسی ایک فرد کو سرکاری ملازمت دیں تاکہ آئندہ زندگی پرسکون گزار سکے ۔ انہوں نے کہا کہ جس طرح عبدالقدیر کی رہائی کو ٹی آر ایس حکومت نے ممکن بنایا اس طرح 12 فیصد تحفظات کو بھی بہت جلد عمل میں لایا جائے گا ۔۔