جناب عبدالقدیر کو ڈاکٹریٹ کی ڈگری

بیدر میں تعلیمی خدمات پر گلبرگہ یونیورسٹی کی جانب سے اعزاز
بیدر۔14؍مئی۔(سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)۔ڈاکٹر س ‘انجینئرس کے علاوہ کئی شعبہ جات میں طلباء کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے انھیں اعلی مقام پر پہنچانے والے شاہین ایجوکیشنل سوسائٹی بیدر کے روحِ رواں سکریٹری جناب عبدالقدیرماہرِ تعلیم کو15؍مئی کو ڈاکٹریٹ کی ڈگری گُلبرگہ یونیورسٹی گُلبرگہ سے تفویض کی جارہی ہے‘اپنے تعلیمی ادارہ جات سے سینکڑوں طلباء کو انجینئرس و ڈاکٹرس بنانے والے جناب عبدالقدیر خود ڈاکٹر بننے جارہے ہیں۔ جناب عبدالقدیرسکریٹری شاہین ادارہ جات بیدر ضلع کے بھالکی تعلقہ کے موضع ہپلہ کے ہیں ‘ وہ سیول انجینئر ہیں۔ انھوں نے 1989ء میں صرف25 بچوں کے داخلہ سے شاہین ایجوکیشنل سوسائٹی قائم کیا ‘اور آج یہ تعلیمی ادارہ بیدر ضلع سے ریاستی سطح اور ریاستی سطح سے قومی سطح اور اب بین الاقوامی سطح پر مشہور و معروف ہوگیا ہے ‘اور پوری کامیابی کے ساتھ تعلیمی میدان میں ایک انقلاب برپا کردیا ہے۔شاہین ادارہ جات میںملک بھر سے 25ریاستوں اور بیرونی ممالک کے طلباء حصول ِتعلیم کیلئے اپنی تشنگی علم سے سیراب ہونے کیلئے آرہے ہیں۔شاہین ادارہ جات ریاست کرناٹک کے اضلاع کے علاوہ تلنگانہ کے حیدرآباد‘ اور مہاراشٹرا کے اورنگ آباد میں بھی اس تعلیمی مہم کو بڑھانے کیلئے اپنے تعلیمی اداروں کو قائم کیا ہے۔گزشتہ30سالوں سے تعلیمی میدان میں جناب عبدالقدیر کی انجام دی جانے والی خدمات کیلئے انھیں کئی اعزازات و ایوارڈ س سے نوازا گیا ہے۔گزشتہ سال ریاستی حکومت کی جانب سے راجیہ اُتسؤ ایوارڈ‘ کرناٹک اُردو اکاڈیمی ایوارڈ‘دہلیمیں نیشنل اینٹی گیشن ایوارڈ کے ساتھ ساتھ ضلع اور ڈیویژن سطح پر انھو ںنے سماجی ‘ فلاحی اور ملی اداروں کی جانب سے اعزامات و ایوارڈس سے نوازے گئے ہیں ۔جناب عبدالقدیر نے شاہین ادارہ جات کے ذریعیبیدر ضلع کی تعلیمی پسماندگی کے لیول کو ہٹانے میں بہت ہی اہم رول اداکیا ہے۔انھوں نے اقلیتوں و پسماندہ طبقات سے تعلق رکھنے والے طلباء اور اولیائے طلباء کو تعلیم کی طرف راغب کرانے میں بھی جناب عبدالقدیر کا اہم رول رہا ہے۔