آرمور۔/25 اکٹوبر، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) آرمور کے اردو صحافیوں کی جانب سے نیوز ایڈیٹر روز نامہ ’سیاست‘ حیدرآباد جناب عامر علی خان صاحب اور منیجر روز نامہ ’سیاست‘ جناب شجاعت علی صاحب کو تہنیت پیش کی گئی۔ تفصیلات کے بموجب روز نامہ سیاست کی جانب سے سیاست ٹی وی چینل کے آغاز پر نیوز ایڈیٹر جناب عامر علی خاں صاحب کو اور حج کی سعادت حاصل کرنے والی شخصیت منیجر روز نامہ ’سیاست‘ شجاعت صاحب کو تہنیت پیش کی گئی اور مبارکباد دی گئی۔ اس موقع پر تہنیت پیش کرنے والے صحافی سید ظفر علی( روز نامہ سیاست) ، محمد سیف علی( راشٹریہ سہارا ) محمد حامد علی ( نظام آباد مارننگ ٹائمز ) ، محمد شاذ ( روز نامہ محور نظام آباد ) موجود تھے۔