جناب سید منیر صدر ٹی یو ڈبلیو جے ظہیرآباد منتخب

ظہیرآباد ۔ 7 ۔ اگسٹ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) ٹی یو ڈبلیو جے تعلقہ ظہیرآباد کی نئی باڈی کی تشکیل کیلئے ریاستی و ضلعی سطح کے قائدین خواجہ و راحت علی ، رنگاچاری اور محمد عبدالقادر فیصل کی نگرانی میں انتخابات منعقد ہوئے جس میں سید منیر نمائندہ سیاست کو یہ اتفاق آراء صدر منتخب کیا گیا جبکہ تلگو چیانل اے بی این کے نمائندہ محمد ایوب پاشاہ کا جنرل سکریٹری کی حیثیت سے انتخاب عمل میں آیا ۔ دیگر عہدوں کیلئے راجیش ، غوث الدین ، انجینلو ، سبھاش نائب صدور ، راملو مہیش ، بدری ناتھ ، تلجارام جوائنٹ سکریٹریز ، اکرم پٹیل آگنائزنگ سکریٹری اور شیخ ایوب خازن کی حیثیت سے منتخب ہوئے ۔ (12) ارکان پر مشتمل عاملہ اور 5 ارکان پر مشتمل صلاح کار کمیٹی تشکیل دی گئی ۔