ناگرکرنول 3؍ اکٹوبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) شہر ناگرکرنول کی معروف شخصیت جناب الحاج سید غوث حسینی مرحوم مالک سید اینڈ سنس سپلائینگ کمپنی ناگرکرنول کے تیسرے فرزند جناب سید احمد حسینی ہلال حالِ مقیم محبوب نگر کا سڑک حادثے میں انتقال ہوگیا۔تفصیلات کے بموجب حج و زیارت النبی ﷺ کے مقدس سفر سے واپس ہونے والے اپنی دُختر و داماد کو لینے کے لئے سید احمد حسینی ہلال اپنے گھر والوں کے ہمراہ بذریعے کار محبوب نگرسے شمس آباد ائیرپورٹ جارہے تھے کہ جی ایم آر روڈ ہائی وے پر واقع بال نگر کے پٹرول پمپ کے پاس ان کی کار کا ٹائر پھٹ جانے سے کار گڑھے میں جاکر گرگئی اور سید احمد حسینی ہلال کا جائے وقوع پر ہی انتقال ہوگیا اور ان کی اہلیہ اور خوش دامن شدیدزخمی ہوگئے جنہیں علاج کی غرض سے حیدرآباد کے ہاسپٹل منتقل کیا گیا۔مرحوم سید احمد حسینی ہلال کی نماز جنازہ بروز اتوار بعدنماز عشاء مسجد طیبہ واقع رامیا باؤلی محبوب نگرمیں مولانا محمد ظہیراﷲخان اظہررشادی نے پڑھائی۔تذفین حضرت سلمان فارسیؓ قبرستان ، رامیا باؤلی محبوب نگرمیں عمل میں آئی۔پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ چار فرزندان اور چاردختران شامل ہیں۔مرحوم کے چھوٹے بھائی جناب الحاج سید شکیل نے مرحوم کی مغفرت اور شیدید زخمی کی حالت میں حیدرآباد میں زیرعلاج مرحوم کی اہلیہ اور خوشدامن کی صحتیابی کے لئے دعاء کرنے عامۃ المسلمین سے اپیل کی۔مزید تفصیلات کے لئے9703870906 یا 9440075310 پر ربط پیداکریں۔