جناب باقر مرزا کی دختر کی شادی

حیدرآباد ۔ 18 مارچ (راست) حضرت نواب اشرف مرزا محبوبی ؒ کی نبیری دختر نواب باقر مرزا محبوبی ڈپٹی ڈائرکٹر آل انڈیا ریڈیو کی شادی محمد عاقب عمیر (ایم بی اے) فرزند جناب محمد فاروق کے ساتھ 16 مارچ کو بعد نماز عصر شاہی مسجد باغ عامہ میں انجام پائی۔ خطبہ نکاح مولانا قاضی سید شاہ اعظم علی صوفی قادری صدر جمعیت المشائخ نے پڑھا اور مفتی محمد عظیم الدین نے دعا کی۔ شرکاء میں علمائے کرام، مشائخین نے شرکت کی جن میں مولانا سید محمد قبول بادشاہ شطاری صدر مجلس علمائے دکن، مولانا سید محمود بادشاہ زرین کلاہ، مولانا شاہ محمد قاسم ابوالعلائی، مولانا خواجہ سید ابوتراب شاہ قادری یمنی، مولانا سید شاہ راجو حسنی ثانی، مولانا سید ابراہیم قادری فاروق پاشاہ زرین کلاہ، مولانا سید اسلم حسین میاں حافظی، مولانا نوراللہ شاہ چشتی مرزائی، مولانا سید شاہ احمد نوراللہ حسینی قادری، مولانا صوفی شاہ محمد مظفر ابوالعلائی، مولانا سید شاہ عزیزالحق قادری، مولانا سید احمد پاشاہ قادری، مولانا ملتانی پاشاہ قادری اور اس کے علاوہ معززین کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ مولانا افضل مرزا محبوبی اور باقر مرزا محبوبی نے مہمانوں کا استقبال کیا۔