جناب ایم اے باسط کا انتقال

حیدرآباد یکم جنوری (راست) یہ خبر انتہائی افسوس کے ساتھ پڑھی جائے گی کہ جناب ایم اے باسط سابق کارپوریٹر دودھ باولی و جنرل سکریٹری دکن وقف پروٹیکشن سوسائٹی کاآج جمعرات یکم جنوری کی رات قلب پر حملہ کے باعث انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ بعد نماز عصر ادا کی گئی تدفین قبرستان بوڑ کی بی صاحبہ میں عمل میں لائی گئی ۔ جناب ایم اے باسط نے وقف جائیدادوں کے تحفظ، غیر آباد مساجد کو آباد کرنے کے علاوہ ملت اسلامیہ کیلئے بہترین خدمات انجام دیئے ہیں ۔ نماز جنازہ میں جناب زاہد علی خان ایڈیٹر روزنامہ سیاست ، جناب ظہیر الدین علی خان منیجنگ ایڈیٹر روزنامہ سیاست، تلگودیشم لیڈر جناب علی مسقطی، جناب حمزہ بن عمر الجابری ، جناب عثمان بن محمد الہاجری ، جناب لائق علی ،علی بن سعید الگتمی ، جناب الحاج سید سلیم ، جناب جمال صابر، مقبول الہاجری ، محمد عنایت توکلی کے علاوہ سینکڑوں افراد نے شرکت کی ۔ فاتحہ سیوم کل بروز جمعہ 2 جنوری بعد نماز عصر مسجد کمان سوکھی میر میں مقرر ہے ۔ تفصیلات کیلئے 7801007893, 9391150489 پر ربط پیدا کیا جاسکتا ہے ۔