جمیکا پرچم ،سوپربولٹ کی نئی پہچان

اوسلو۔2 جون (سیاست ڈاٹ کام )آٹھ مرتبہ اولمپکس میں گولڈ میڈل جیتنے والے سابق جمیکن سوپرنٹریوسین بولٹ نے سوپر بولٹ کا روپ دھارلیا۔ایک اشتہاری کمپنی نے جمیکا کے پرچم والے 3رنگوں سبز ،پیلے اور کالے رنگ سے بنے چست لباس میں یوسین بولٹ کا فوٹو شوٹ کیا ہے۔کمپنی کے حکام کے بموجب سابق سوپرنٹر اپنی رفتار کے باعث واقعی ہی سوپر ہیر و ہیں اور اس لباس میں ان کو سوپر بولٹ کہنامناسب ہوگا ،یہ لباس ان کی نئی پہچان ہوگا۔یوسین بولٹ ان دنوں ناروے میں موجود ہیں اور مقامی کلب میں فٹبال کی ٹریننگ کررہے ہیں۔