جمیل احمد خاں ، صدر بی ایس پی ہمنا آباد نامزد

ہمنا آباد ۔ 4 ۔ ستمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) ہمناآباد میں بہوجن سماج پارٹی کی میٹنگ منعقد کی گئی جس کی صدارت انکوش گوکھلے ضلعی صدر بہوجن سماج پارٹی نے کی ۔اس میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے انکوش گوکھلے نے کہا کہ 125کروڑ آبادی والے اس ملک میں اقتدار پر 3.5%آبادی والے لوگ قابض ہیں۔اس ملک کی 71%زمین کے یہی مالک ہیں۔بہوجن سماج پارٹی اسی مقصد سے قائم کی گئی ہے کہ وہ 85%لوگوں کو انصاف دلائے اور سماج میں تمام کو برابری کا حق حاصل ہو۔بعد میں پارٹی کے تمام ورکروں کی متفقہ رائے سے محمد جمیل احمد خان کو بہوجن سماج پارٹی ہمناآباد تعلقہ کا صدر چن لیا گیا۔صدر نامزد ہونے کہ بعد انہوں نے اس میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے تمام کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ انہیں پارٹی نے جو ذمہ داری سونپی ہے وہ اسکو بخوبی نبھانے کی کوشش کرینگے اور تمام پارٹی ورکرس کو متحد ہوکر کام کرنے کی نصیحت کی۔اس موقع پر محمد جمیل احمد خان کی کژت سے گلپوشی کی گئی اور آتش بازی کی گئی۔تعلقہ صدر منتخب ہونے پر محمد شجاع الدین،محمد فیروز ٹیلر،محمد سرور،محمد سعید، محمد اسماعیل،شیخ محمد متین الدین، محمد خضراور دیگر نے مبارک باددی۔